دین کی بقا اور سر بلندی کیلئے ہمیشہ قر بانی دیتے رہیں گے، مجاہد عبدالر سو ل

  دین کی بقا اور سر بلندی کیلئے ہمیشہ قر بانی دیتے رہیں گے، مجاہد عبدالر سو ل

لاہور(جنرل رپورٹر)اتحا د بین المسلمین کے مرکزی رہنما مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ دین کی بقا اور سر بلندی کیلئے ہمیشہ قر بانی دیتے رہیں گے باو قار معا شرے کی تشکیل اسلامی نصا ب پر عمل کرنے میں ہے ان سنت ر سو ل اللہ ؐ پر عمل کرکے اندھیرو ں سے اجا لو ں کی دنیا آ باد کر سکتا ہے ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے شاہدرہ تقر یب سے خطا ب کرتے ہو ئے کیااس مو قع پر پاکستان سنی تحریک کے اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے حا فظ مفتی محمد ر مضان قادری نے کہاکہ انسا نیت کی خد مت کی بہتر ین مثا لیں اسلام نے قا ئم کی ہیں اسلامی اصو لو ں سے بڑھ کرکو ئی بھی دنیا کا قا نو ن انسا نیت سے مخلص نہیں ہے خد مت انسان کو بلند کر تی ہے خد مت میں ہی عظمت ہے انہو ں نے مزید کہاکہ آج بھی اگر دنیا آرئشوں کی دلدل سے باہر نکلنا چاہتی ہے تو اسے قر آ ن و سنت کو اپنا رہنمابنانا ہو گا۔

انہو ں نے کہاکہ صو فیا ء اکرام نے ہمیشہ اپنے کردار سے پر امن اورپاکیزہ معا شرے کی بنیاد رکھی ہے آ ج بھی او لیا ء اللہ اور صو فیا ء جیسے کردار کی ضرور ت ہے انہو ں نے کہا کہ میاں محمد سرور نقشبندیؒ انہی صو فیا ء میں سے تھے جنہو ں نے عملی اقداما ت سے دین کی اشاعت کی میاں محمد سرور نقشبندی ویلفیئر ٹر سٹ کے زیراہتمام بہت میڈ یکل کیمپ لگائے جا ئیں گے مخیر حضرات فلاح انسا نیت کے منصوبو ں میں زیادہ سے زیادہ تعاو ن کر یں تاکہ روز محشر ان کادیا ہو ا مال ان کی نجا ت کا سبب بن سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...