غریب کش بجٹ سے حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا،پرویز ملک

  غریب کش بجٹ سے حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا،پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت سول آمریت کی بدترین شکل ہے،احتساب کے نام پر تماشہ ہو رہا ہے، نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے،غریب کش بجٹ کے بعد حکومت کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے،حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں نے کہاکہ عمران نیازی اپنی انا کی تسکین کے لئے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کروا رہا ہے۔

، آئی ایم ایف سے قرض لینے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا،یہ بجٹ حکومت نے نہیں آئی ایم ایف نے تیار کیا ہے،نئے بجٹ کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اب سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...