ناتجربہ کار حکمرانو ں کی بدترین کارکردگی زمین بوس ہو چکی،یونس عدیل

ناتجربہ کار حکمرانو ں کی بدترین کارکردگی زمین بوس ہو چکی،یونس عدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مر کز ی رہنما ء صاحبزادہ یونس عدیل نے کہا ہے کہ عمرا ن خاں نے ملک کو آئی ایم ایف کے سامنے گروی رکھ دیا ہے ملک میں مہنگائی کا طوفا ن مزید آنے والا ہے غریب عوام خود کشیاں کر نے پر مجبور ہو جائے گی عمران خاں کنٹینر پر بیٹھ کر (ن) لیگ کی حکومت پر تنقید کر تے تھے کہ قائد نواز شریف ملک کو آئی ایم ایف کے پاس فروخت کر دیا میں اقتدار میں آیا تو آئی ایم ایف کے پاس جا نے کی بجائے خود کشی کر نے کو ترجیح دو گا۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر کیمپ یکجہتی میاں نواز شریف سے کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا مزید کہا کہ
موجودہ نااہل اور ناتجربہ کار حکمرانو ں کی بدترین کارکردگی زمین بوس ہو چکی ہے تحریک انصاف اتنا ظلم اور تشدد کرے جتنا کل کو برداشت کر سکیں حکمران حد سے تجاوز کر رہے ہیں اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا۔نیب احتساب کی بجائے غنڈہ گردی کا ادارہ بن چکا ہے ایسا لگتا ہے کہ ملک میں انصاف نہیں بلکہ جنگل کا قانون نافذ ہو چکا ہے اور یہ اقدام انصا ف پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پہلے ہی حکمرانوں کی طرف سے قائد میاں نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑانے پراشتعال میں ہیں،کارکن صرف قائدین کے حکم کے پابند ہیں جس کی وجہ سے وہ احتجاج نہیں کر رہے،حکومت کو چاہئے کہ وہ ملکی اداروں سے اس طرح کی کاروائیاں نہ کروائے کہ جس کی وجہ سے ملک میں افراتفری پھیلے۔پہلے ہی ملک معاشی حالات سے دوچار ہے اگر احتجاجی تحریک چلی تو ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔مسلم لیگ (ن) جمہوریت پسند جماعت ہے جو ایسا کرنے سے گریز کر رہی ہے۔