مسلم لیگ ق مینارٹی ونگ پنجاب کا باقاعدہ اجلاس

  مسلم لیگ ق مینارٹی ونگ پنجاب کا باقاعدہ اجلاس

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق مینارٹی ونگ پنجاب کا باقاعدہ اجلاس ہواجس میں انجینئر شہزاد الہٰی صدر مینارٹی ونگ پنجاب عارف جاوید کھوکھر،سیکرٹری انفارمیشن مینارٹی ونگ پنجاب نے خصوصی شرکت کی جس میں اوکاڑہ، نارووال،لاہور سے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اجلاس میں مینارٹی کو درپیش مسائل پر غور خوص کیا گیا۔

خاص طور پر کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد کروانے، یوسی ایچ ہسپتال کو درپیش مسائل اور چرچز کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے غنڈہ گرد عناصر کا محاسبہ کرنے پر غورو خوص کیا گیا اور ان کے بارے میں لائحہ عمل تیار کیا گیا کہ کس طرح ان غنڈہ گرد عناصر کو روکنا ہے جو غریب پرور اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات پر ظلم و زیادتی کرتے ہیں آخر میں ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...