گرل گائیڈز تحریک علم، ہنرمندی اور علوم سے آگاہی کا نام ہے، بیگم پروین سرور

گرل گائیڈز تحریک علم، ہنرمندی اور علوم سے آگاہی کا نام ہے، بیگم پروین سرور

لاہور(جنرل رپورٹر)گور نر پنجاب کی اہلیہ و گر لز گائیڈ زایسوسی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ گرل گائیڈز نہ صرف تحریک ہے بلکہ علم شعور ہنرمندی اورصحت عامہ کی فراہمی اور تمام علوم کے متعلق آگاہی کا نام ہے‘ قائداعظم محمدعلی جناح نے اس تحریک کی بنیاد رکھی آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مشن کو کامیابی کیساتھ آگے لیکر چلیں اور انشاء اللہ میں خود بھی اس مہم میں سب آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کروں گی۔ وہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گر لز گائیڈآگاہی مہم کے حوالے سے اجلا س سے خطاب کر رہی تھیں، جبکہ اس موقع پر پاکستان گر لز گائیڈز ایسوی ایشن کی سلمیٰ سجاد‘پر ائیوٹ سیکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا‘اسٹنٹ ڈائر یکٹر محکمہ سپورٹس پنجاب رائیس احمد‘پروفیسر خالدہ الیاس سمیت دیگر بھی موجود تھیں۔ بیگم گور نرنے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں گرلز گائیڈز کے فروغ کیلئے باقاعدہ مہم شروع کی جائے گی۔

، مہم کے کے دوران لڑ کیوں اور خواتین کو ایسے مواقع فراہم کر یں گے جسکے ذریعے وہ سچی پاکستانی اور قانون پر عملددرآمد کرنیوالی شہری بن سکیں گی۔ قومی نظریے کے مطابق اپنے گھر اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گی، اس دوران خواتین کے لیے ورکشاپس‘ٹر ینگ کیمپ اور سوشل ویلفیئر کے پروگرامزکا انعقاد کیا جائے گا، جس سے گرلز گائیڈ ز کے مقاصد حاصل کیے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...