انسداد منشیات کا عالمی دن 26 جون کو منایا جائے گا

انسداد منشیات کا عالمی دن 26 جون کو منایا جائے گا

لاہور(پ ر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن26جون بروز بدھ کو منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصدمنشیات استعمال کر نے وا لوں کو منشیات کے مضر اثرات، اس سے انسانی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات اور منشیات کے استعمال سے روکنا ہے۔ انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، کانفرنسز، سیمینارز، واکس کا انعقاد کیا جائے گا۔

طبی ماہرین کے مطا بق منشیات کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر کئی قوانین موجود ہیں اور انسداد منشیات کے بہت سے نیٹ ورک بھی قائم کئے گئے ہیں لیکن پھربھی یہ لعنت دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

۔ یوم انسداد منشیات کے موقع کی مناسبت سے ان ماہرین نے کہا کہ ملک میں منشیات کے استعمال کے خلاف معاشرے کے تمام طبقات کو دوسروں کو شعوروآ گا ہی فرا ہم کرنے میں اپنا بہتر کردار ادا کر نے کا عہد کرنا چا ہیئے۔کیو نکہ ہمارے ہاں اکثر لوگوں کو یہ علم ہی نہیں ہے کہ منشیات کے عادی افراد کا علاج کر کے انہیں نشے کی لت سے کیسے بچایا جاتا ہے اور کیسے معا شرے کے لئے مفید شہری بنا یا جاسکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...