رونا،دھونا شریف خاندان کا مقدر بن چکا ہے،فرخ جاوید مون
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سینئررہنما فرخ جاوید مون نے مریم صفدرکی پریس کانفرنس کوجھوٹ کا پلندہ اورکھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ رونا،دھونا اب شریف خاندان کا مقدربن چکا ہے مریم صفدراوران کے درباری اگلے پانچ سال بھی روتے رہیں گے۔
،مسلم لیگ(ن)میں متعدد گروپ بن چکے ہیں اوراس وقت(ن)لیگ میں چچا،بھتیجی اورکزن کے درمیان جنگ شدت اختیارکرچکی ہے،مریم صفدرمگرمچھ کے آنسو بہا کراپنے کرپٹ والد کیلئے این آراولینا چاہتی ہیں جوانہیں کسی صورت نہیں ملے گا کیونکہ پاکستان اب بدل چکا ہے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی ہے اورکرپٹ لوگوں کا ٹھکانہ صرف جیل ہے۔