شریف خاندان کئی حصوں میں تقسیم ہوچکاہے،مومنہ وحید

  شریف خاندان کئی حصوں میں تقسیم ہوچکاہے،مومنہ وحید

لاہور(پ ر) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے اپنی ہی جماعت پر خودکش حملہ کیا ہے، ن لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہے، شریف خاندان کئی حصوں میں تقسیم ہوچکاہے،مریم صفدر کا میثاق معیشت کو مذاق قرار دینا اپنے چچا شہبازشریف کا مذاق اڑانا ہے، ن لیگ دو بیانیوں میں دھنس گئی ہے، 'مریم صفدر' کو اپنے چچا سے پارٹی کی صدارت سے استعفی بھی طلب کرلینا چاہیے،انہوں نے کہاکہ، یہ نیا پاکستان ہے یہاں صرف آئین اور قانون کی حکمرانی ہو گی، امیر قطر کا پاکستان آنا عمران خان کی ملک دوست پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے۔

، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے پاکستان کے لیے ایک نئی صبح کا پیغام بنیں گے، وزیراعظم عمران خان ملک کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر پاکستان کیلئے سرمایہ کاری پیکج لیکرآرہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی سفارتی سطح پر یہ بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے پہلے جب قطر کا ذکر ہوتا تھا تو قطری خط کا ذکر بھی ساتھ ہوتا تھا، اب یہ دو ملکوں میں تعلقات مضبوط ہونے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کا ثبوت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...