تمام محکموں کو 26 جون تک ہر قسم کے بل جمع کروانے کا حکم 

تمام محکموں کو 26 جون تک ہر قسم کے بل جمع کروانے کا حکم 

لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام صوبائی محکموں کو 26 جون تک ہر قسم کے بلوں کو جمع کروانے کا حکم دیدیا ہے۔ تاکہ 30 جون سے قبل تمام محکموں کو ادائیگیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں قائم محکمہ اکاؤنٹ آفس کے آفسران کو مراسلے کے ذریعے حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں سرکاری دفاتر کے حکام کو اگاہ کریں کہ وہ سرکاری بلوں کی واجبات کیلئے 26جون تک تمام بل جمع کروائیں تاکہ 30 جون تک ادائیگیوں کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے۔ 26 جون کے بعد کسی بھی محکمے سے کوئی بل وصول نہ کیا جائے اور نیشنل بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری بلوں کی ادائیگی کو 30 جون تک ادا کرنے کیلئے مزید کاؤنٹر بھی لگائے۔

مزید : کامرس


loading...