پاکستان سٹاک مارکیٹ اور ویمن چیمبرکے مابین معاہدہ 

پاکستان سٹاک مارکیٹ اور ویمن چیمبرکے مابین معاہدہ 

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ریجنل ہیڈ سید اصغر عباس نقوی نے کہا ہے کہ ملک کی نصف آبادی کو قومی دہارے میں لائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ اصغر عباس نقوی نے یہ بات اسلام آباد ویمن چیمبر کی ممبران کے لئے منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انھوں نے سٹاک ایکسچینج میں اپنی بچت رکھنے اور سرمایہ کاری پر تفصیلی روشنی ڈالی اور دیگر اداروں میں سرمایہ کاری کے مقابلہ میں فوائد پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ ملکی کے اقتصادی استحکام کا بیرومیٹر ہے جس سے معیشت کی حالت اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے رجحانات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ جو کمپنیاں سٹاک ایکسچینج کا رخ کرتی ہیں انکے سرمائے اور ساکھ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس موقع پر سٹاک ایکسچینج اور اسلام آباد ویمن چیمبر کے مابین تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط بھی کئے گئے جسکے بعد ثمینہ فاضل اور چیمبر کی موجودہ صدر رضوانہ آصف نے کہا کہ خواتین کو اپنا کاروبار بڑھانے کے لئے سرمائے کی قلت کا سامنا رہتا ہے جو انکے کاروبار کو ترقی نہیں کرنے دیتا۔انھوں نے کہا کہ خواتین کو سٹاک مارکیٹ سے سستے قرضوں کی فراہمی کا انتظام کیا جائے تاکہ انکی ترقی کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور ہو سکے۔ 

مزید : کامرس


loading...