آسٹریلیا میں خشک سالی کے باعث گندم کی پیداوار11 فیصد کم ہونے کا امکان

آسٹریلیا میں خشک سالی کے باعث گندم کی پیداوار11 فیصد کم ہونے کا امکان

سڈنی (آن لائن) آسٹریلیا کے محکمہ خوراک نے کہا ہے کہ ملک میں جولائی سے ستمبر کے دوران خشک سالی کے باعث گندم کی پیداوار 11 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے ستمبر کے آخر تک ہونے والی اوسط بارشوں کا صرف 30 فیصد امکان ہے جس کی وجہ سے خشک سالی کے باعث گندم کی ملکی پیداوار یقینا متاثر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ خشک سالی اور گرم موسم کے باعث گندم کی پیداوار سابقہ اندازوں سے 11 فیصد کم ہوکر 21.2 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔اس سے قبل گندم کی پیداوار 23.9 ملین ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

مزید : کامرس


loading...