دریاؤں اور آبی ذخیروں  میں پانی کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخیروں  میں پانی کی صورتحال

لاہور(نیوز رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد  116300کیوسک اور اخرج 105000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد76000 کیوسک اور اخراج76000 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 51200 کیوسک اور اخراج105000کیوسک، چناب  میں مرالہ کے مقام پرآمد42000 کیوسک  اور اخراج  11500کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد174900 کیوسک اور اخراج 167900 کیوسک،چشمہ آمد184300کیوسک رہا۔

 اوراخراج 150000کیوسک، تونسہ آمد150300 کیوسک اور اخراج136300  کیوسک، پنجند آمد25400 کیوسک اور اخراج 10900  کیوسک،گدو آمد 120900کیوسک اور اخراج 89200کیوسک، سکھر آمد79600کیوسک اور اخراج37000  کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد18600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1400.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.081 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی  موجودہ سطح 1144.65 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.570 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ   0.100 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے۔

مزید : کامرس


loading...