معاشی ترقی کیلئے تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے، صوبائی وزیر قانون

  معاشی ترقی کیلئے تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے، صوبائی وزیر قانون

راولپنڈی (کامرس ڈیسک)راولپنڈی شہر کو میٹروپولیٹن بنایا جائے گا۔ گلورئیس راولپنڈی منصوبے کے تحت شہر کو سیاحت کا مرکز بنایا جائے گا۔ مری روڈ کی خوبصورتی، تاریخی عمارات کی بحالی وتزئیں آرائش کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔  چیمبر پولیس رابطہ کمیٹی اچھا اقدا م ہے، حکومت پنجاب تنازعات کے متبادل حل (ADRC) کی طرز پر صوبے بھر میں نیا پروجیکٹ لا رہی ہے تاکہ عوام کو تھانے کی سطح پر ریلیف ملے۔ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے۔ راولپنڈی کی ڈیویلپمنٹ کے لیے چیمبرآف کامرس کا کردار قابل تعریف اور بہترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون، بلدیات و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں گلورئیس راولپنڈی منصوبے پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ، صدر چیمبر ملک شاہد سلیم، سینئر نائب صدر محمد بدر ہارون، نائب صدر فیاض قریشی،  گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدور، چیئرمین گلورئیس پروجیکٹ اسد مشہدی، انجمن تاجران کے نمائندے اور  چیمبر ممبران  کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مزید : کامرس


loading...