ملتان‘ جھوٹے مقدمات کی روک  تھام کیلئے عملی اقدامات شروع  عادی مقدمہ بازوں کا گھیرا تنگ

ملتان‘ جھوٹے مقدمات کی روک  تھام کیلئے عملی اقدامات شروع  عادی مقدمہ بازوں ...

ملتان (وقائع نگار)ضلعی پولیس نے ضلع بھر میں جھوٹے مقدمات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔اڈ حوالے سے ملتان کے تمام پولیس افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔کہ وہ  جھوٹا مقدمہ درج کروانے والوں (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔کیونکہ  عادی مقدمہ باز مخالفین کے خلاف جھوٹی درخواست یا ایف آئی آر درج کروا کے ناجائز طور پر ہراساں اور خوفزدہ کر کے ذہنی تکلیف پہنچا کر شریف افراد کے لیے پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔جاری ہدایت کہا گیاکہ  جھوٹے مقدمات کا اندراج مہذب معاشرے کے لیے پریشان کن ہے جو کہ اخلاقی اقدار کے بگاڑ کا باعث بنتا ہے اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتا ہے۔ ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔مزید برآں  سی پی او ملتان نے جھوٹی اطلاع یا جھوٹی درخواست دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...