جتوئی تا جھگی والا8 کلو میٹر روڈ کا سنگ  بنیاد‘ انتخابی وعدے پورے کرینگے‘ باسط سلطان  بخاری‘ خرم سہیل لغاری کا تقریب سے خطاب

جتوئی تا جھگی والا8 کلو میٹر روڈ کا سنگ  بنیاد‘ انتخابی وعدے پورے کرینگے‘ ...

مظفرگڑھ(نامہ نگار)  رکن قومی اسمبلی  سید باسط سلطان بخاری رکن صوبائی اسمبلی و معاون خصوصی برائے وزیر اعلی پنجاب خرم سہیل لغاری نے جتوئی تا جھگی والہ 8 کلومیڑ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا, 8 کلومیٹر روڈ پر تخمینہ لاگت 62.038 ملین آئے گی (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

, جتوئی تا جھگی والہ 8 کلو میٹر میٹل روڈ بنائی جائے گی,بہت جلد اور بھی بہت سے میگا پروجیکٹ جن میں شہر سلطان سے جلال پیر والہ 10 ارب کا پل شہر کی سرکلر روڈز اور جتوئی تا سٹھاری روڈ اور بہت روڈز کا کام شروع ہوجائے گا ' رکن قومی اسمبلی این اے 185 سید باسط سلطان بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتوئی سے جھگی والہ 8 کلو میٹر روڈ ہماری دونوں کی گرانٹ سے مکمل ہوگی 'بیٹ میرہزار سے نشان روڈ 5 کلومیڑ کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی و معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب خرم سہیل لغاری نے کہا کہ اپنے گھر کی روڈ منسوخ کروا کر جھگی والہ روڈ منظور کروایا ' وہ اپنے انتخابی وعدے پورے کر رہے ہیں. 

سنگ بنیاد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...