بڑی جائیدادوں کا کھوج لگانے کیلئے تھانوں کو ٹاسک ایف بی آر کا نیا پلان
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) ذرائع کے مطابق وہاڑی سمیت صوبے بھر میں بڑی جائیدادوں کی ملکیت کاڈیٹا اکھٹا کرنے کے لئے پولیس سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت حاصل کردہ مالکان اورکرایہ داروں کا ڈیٹا فراہم کریگی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے وہاڑی سمیت صوبے بھر میں تھانوں سے ان کی حدود میں بڑے مکانات اور دکانوں کے مالکان اور کرایہ داروں کا ڈیٹا مانگ لیا گیا ہے جو نیشنل ایکشن پلان کے تحت حاصل(بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
کیا گیا تھا کرایہ داروں کے ڈیٹا سے ایسے مالکان تک پہنچ جائیں گے جو کرایہ کی آمدن توکھاتے ہیں مگر ٹیکس ادا نہیں کرتے۔ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کے لئے ٹیکس حکام وہاڑی سمیت صوبے بھر میں متحرک ہو گئے ہیں بعض مالکان لاکھوں روپے کے کرایہ وصول کرتے ہیں تاہم ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں۔ جس سے ان کا ڈیٹا اکھٹا ہو جائیگا اور ان کے خلاف کاروائی میں آسانی ہو گی۔
پلان