منی لانڈرنگ کیخلاف موثر اقدامات‘ اوورسیز  پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

منی لانڈرنگ کیخلاف موثر اقدامات‘ اوورسیز  پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ...

ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خاتمے اور قانونی ذرائع سے بیرون ملک سے رقومات کی منتقلی کیلئے موثر اقدامات کے نتیجے میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

 جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اگست 2018ء میں حکومت سنبھالنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتصادی صورتحال کو بہتربنانے کیلئے جو پالیسی وضع کی گئی اس میں منی لانڈرنگ کے خاتمے، درآمدات میں کمی اور برآمدات و ترسیلات زر میں اضافے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی جس کے بہتر نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 10.42 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جولائی 2018ء سے مئی 2019ء تک سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 20.19 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کیں جبکہ مالی سال 2017-18 ء کے اسی عرصے میں 18.28 ارب ڈالر مالیت کی ترسیلات زر کی گئی تھیں جبکہ صرف مئی 2019ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...