ایم ڈی اے‘ ہاؤسنگ سکیم مالکان سے مفاد عامہ کیلئے مختص اراضی واگزار کرانیکا حکم نظر انداز لوگوں کی نیب پر نظریں‘ اہم انکشافات کا انتظار
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم ڈی اے کی جانب سے کئے گئے دعوو ں کے باوجود پرائیویٹ ہاوسنگ سکیم مالکان سے مفاد عامہ کے لئے مختص اربوں مالیت کی اراضی واگذار نہ کرائی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)
جاسکی اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل آنے والے ڈی جی ایم ڈی اے نے اپنی میٹنگز میں افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوری کاروائی کرکے مفاد عامہ کی اراضی حاصل کریں بصور ت ودیگر نہ صرف ڈویلپرزکے خلاف کاروائی ہوگی بلکہ متعلقہ افسران سے بھی اس بارے بازپرس ہوگی جبکہ ایم ڈی اے کے ہونے والے آڈٹ رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ مفاد عامہ کی اراضی ڈویلپرز سے واگذار کروائیں یا پھر اربوں روپے افسران سے وصول کئے جائیں لیکن ایم ڈی اے نے آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں بھی پیش رفت نہ کی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ دنوں نیب نے پرائیویٹ ہاوسنگ سکیموں میں ہونے والے اس میگا کرپشن کیس کی انکوائری شروع کر رکھی ہے نیب کو چاہیے کہ وہ ان آڈٹ رپورٹس کی روشنی میں انکوائری کریں تو مفاد عامہ کی اربوں مالیت کی اراضی سمیت مزید انکشافات بھی منظر عام پر آئیں گے۔
انتظار