علاقے کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح‘ اپنا مشن جاری رکھیں گے‘ حاجی یٰسین

  علاقے کی تعمیر و ترقی اولین ترجیح‘ اپنا مشن جاری رکھیں گے‘ حاجی یٰسین

ہارون آباد(نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) مسلم لیگ (ضیاء) کے مرکزی چیئرمین حاجی محمد یٰسین نے سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہماری سیاست علاقہ کی تعمیروترقی،عوام اور علاقہ کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادو ں پر ازالہ اور عوامی خدمت کو ہر فورم اور ہر سطح پر اپنا مشن بنا کر تمام تر توجہ اسی پر مرکوز کرنا ہے گفتار کی بجائے عملی کردار کے اظہار کو شعار بنایا ہے اور منفی پروپیگنڈہ اور جھوٹے دعوؤں کی بجائے عمل کو اپنی سیاست کا مرکز و محور بنا کر عمل پیرا ہوئے ہیں وفاقی،صوبائی اور بلدیاتی سطح پر ہمارے منتخب ممبران نے ملنے والے فنڈز اور (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

گرانٹس کے لیے اپنی کاوشیں خلوص نیت سے کی ہیں ہمارا دور 2002سے 2008تک رہا اور اس کے بعد پی پی پی کا دور 2008سے 2013تک رہا اور عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ ہمارے ممبران اسمبلی نے کئی اہم پراجیکٹس متعارف کروائے لیکن 2008سے 2013تک پی پی پی کے دور میں علاقہ کو محض بیان بازیوں اور دعوؤں کے سوا کچھ نہیں ملا 2013سے 2018تک ہماری جماعت کے ممبران اسمبلی نے ایک بار پھر علاقہ کی خدمت کی اور اس دورانیہ میں سڑکیں،واٹر سپلائی سکیموں سمیت متعدد منصوبے مکمل کیے گئے اور کچھ منصوبہ جات اب زیر تکمیل ہیں کیونکہ الیکشن کی وجہ سے منصوبہ جات وقتی طور پر روک دئیے گئے تھے اور ان کا بقیہ کام اب جاری ہے ذاتی حیثیت میں بھی عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن کام کیا ہے اور علاقہ کی عوام جانتے ہیں کہ جو لوگ اپنے دور میں کچھ نہیں کر پائے وہ صرف بیانات اور دوسروں پر تنقید کے ذریعے سبز باغ کی سیاست کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام ان کے جھانسے میں آئیں گے۔

حاجی یٰسین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...