زکریا یونیورسٹی،ہراسمنٹ کیس،ڈاکٹر رفیدہ نواز پر صلح کیلئے دباؤ اسسٹنٹ پروفیسر کا انکار

زکریا یونیورسٹی،ہراسمنٹ کیس،ڈاکٹر رفیدہ نواز پر صلح کیلئے دباؤ اسسٹنٹ ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس میں انکوائری کمیٹی کی طرف سے متاثرہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیدہ نواز کو صلح کا مشورہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس میں شعبہ آئی آر کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیدہ نواز نے شعبہ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر عمر فاروق زین کے خلاف ہراساں کئے جانے‘امتیازی سلوک(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

 کرنے اورسوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ سینڈ کرنے کے الزامات میں خاتون وفاقی محتسب کو درخواست دی تھی جنہوں نے یونیورسٹی حکام سے جواب طلب کیا تو یونیورسٹی انتظامیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر مہلت مانگ لی مگر تاحال انکوائری مکمل نہیں کی۔ بتایا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی طرف سے متاثرہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیدہ نواز کو صلح کا مشورہ دیا گیا ہے مگر اسسٹنٹ پروفیسر رفیدہ نواز نے کہا ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔واضح رہے کہ خاتون وفاقی محتسب نے اب زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر‘ رجسٹرار‘ انکوائری کمٹی اور پروفیسر عمر فاروق زین کو 26جون کو طلب کیا ہے۔

ہراسمنٹ کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...