انتظامیہ کی بروقت کارروائی،کراچی میں ایک اور ٹرین حادثے سے بچ گئی 

انتظامیہ کی بروقت کارروائی،کراچی میں ایک اور ٹرین حادثے سے بچ گئی 

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ایک اور ٹرین حادثے سے بچ گئی، لانڈھی اسٹیشن پر ڈرائیور نے ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی کرکے ہزاروں مسافروں کی زندگی داؤ پر لگادی۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے آنے والی جناح ایکسپریس کے ڈرائیور نے لانڈھی اسٹیشن پر سگنل توڑا، جبکہ بند سگنل کے آگے سکھر ایکسپریس پہلے سے ٹریک پر کھڑی تھی۔ سٹیشن انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جناح (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ایکسپریس کو دوسری لائن پر منتقل کیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریلوے حکام موقع پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔یاد رہے کہ تین روز قبل حیدرآباد کے قریب کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس مبینہ طور پر غلط کانٹا ملنے کی وجہ سے مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس سے ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگیا تھا۔

ٹرین حادثے سے بچ گئی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...