خانیوال،جیولرشاپ پر3ڈاکوؤں کا دھاوا، زیورات، نقدی سمیٹ کر فرار

خانیوال،جیولرشاپ پر3ڈاکوؤں کا دھاوا، زیورات، نقدی سمیٹ کر فرار

خانیوال (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) تین نامعلو م مسلح کار سوارڈاکوں جیولرز شاپ سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے کر فرارہوگئے۔ڈپی پی او خانیوال اسد سرفرازخان اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔تفصیل کے مطابق پرانی سبزی منڈی چوک کے قریب واقع نصیر ولد بشیر کی جیولرز شاپ نصیر جیولرز پر تین نامعلوم مسلح ڈاکو سوزکی مہران کارپر آئے اور اسلحہ کے زور پر زیورات(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

 لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی جس سے جیولرز شاپ کے شیشے توٹ گئے اوران کا اپنا ہی ساتھی فائر لگنے سے زخمی ہوگیا تام اس دوران اسلح کار سوار ڈاکو 5 سیٹ چاندی اور نقدی نقصان کی کل مالیت اڑھائی لاکھ بنتی ہے لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈپی پی او خانیوال اسد سرفرازخان اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کو ڈاکوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔تاجروں نے پولیس کے بروقت پہنچنے کا خیر مقدم کیا ہے اور ڈاکوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

جیولر شاپ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...