حج آپریشن کیلئے انتظامات مکمل‘دوسرے مرحلے کی ٹریننگ فائنل‘ 3 جولائی کو پہلی پرواز

حج آپریشن کیلئے انتظامات مکمل‘دوسرے مرحلے کی ٹریننگ فائنل‘ 3 جولائی کو ...

 ملتان (سٹی رپورٹر)وزارت مذہبی امور ملتان نے حج آپریشن 2019کے سلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے ہیں پہلی حج تربیتی ورکشاپ میں شرکت نہ کر نے والے مختلف اضلاع کے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

عازمین حج کی دوسرے مرحلے کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ضلع ملتان کے عازمین کرام کی حج تربیت 27جو ن کو ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی جس میں وزارت مذہبی امور کے ماسٹر ٹرینر ز عازمین کرام کو تربیت فراہم کریں گے کل 25جون سے عازمین کرام سے عازمین کرام کی ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو گا 3جولائی کو پہلی حج پرواز کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے عازمین کو پاسپورٹ سمیت دیگر ضروری کاغذات حوالے کئے جائیں گے 5جولائی کو پی آئی اے اور ایئر بلو کی پہلی حج پرواز 325عازمین کرام کو لیکر ملتان سے براہ راست جدہ روانہ ہوگئی حج آپریشن میں معاونت کے لئے سکاؤٹس، پولیس، ٹریفک پولیس،سالڈ ویسٹ، سول ڈیفنس، سمیت دیگر محکموں کے اہلکار بھی حاجی کیمپ میں ڈیوٹی دیں گے وزارت مذہبی امور ملتان کے زیر اہتمام عازمین کرام کو ایک چھت تلے تمام سہولیات مہیاں کرنے کے لئے حاجی کیمپ میں مارکی لگائی جائے گی جوکہ آخری حج پرواز تک لگی رہے گی وزارت مذہبی امور نے پہلی حج پرواز سے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جانے والے عازمین کرام کو حج پرواز شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پرواز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...