ملک بھر میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ،مجموعی تعداد 54لاکھ ہوگئی

ملک بھر میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ،مجموعی تعداد 54لاکھ ہوگئی

  کراچی(این این آئی)اقتصادی سروے رپورٹ 2018-19کے مطا بق ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے اقتصادی سروے کے مطابق گدھوں کی تعداد 53 لاکھ سے بڑھ کر 54 لاکھ ہوگئی ہے۔ سروے کے مطا بق بھینسوں کی تعداد میں ایک سال میں 12لاکھ کا اضافہ ہوگیا۔ بھینسوں کی مجموعی تعداد 3کروڑ 88 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ ہو گئی ہے۔ بھیڑوں کی تعداد میں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

4 لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 5 لاکھ سے بڑھ 3 کروڑ 9 لاکھ ہوگئی ہے۔ بکریوں کی تعداد میں 20لاکھ کا اضافہ ہو گیا ہے۔ بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 41 لاکھ سے بڑھ کر 7 کروڑ 61 لاکھ ہوگئی ہے۔ گھوڑوں اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد دو لاکھ برقرار ہے۔ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ ہے۔  

سروے رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...