غزہ میں احتجاجی ریلیوں پر اسرائیلی فائرنگ سے 80 فلسطینی زخمی
مقبوضہ غزہ(این این آئی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)
سے کم 80 شہر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں طبی عملے کے امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ کی مشرقی سرحد پر ناکہ بندی کے خاتمے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے ہونے والے ہفتہ وار مظاہروں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 80 فلسطینی زخمی ہوگئے۔غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں دو امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔اشرف القدرہ نے بتایا کہ ایک زخمی شہری کے سینے میں گولی لگی ہے جسے اسپتال منتقل کرد یا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ جمعہ کے روز ہزاروں فلسطینیوں نے مشرقی سرحد پر حق واپسی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا۔