ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن نے بزنس مین لکی علی سے دوسری شادی کر لی

  ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن نے بزنس مین لکی علی سے دوسری شادی کر لی

لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کی مقبول اداکارہ انجمن ہنی مون کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مقصد کے لئے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

انجمن جلد ہی بیرون ملک روانہ ہونے والی ہیں۔ انجمن نے چند روز قبل نہایت خاموشی اور رازداری سے شادی کر لی تھی۔ان کی شادی راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین لکی علی(میاں وسیم) سے ہوئی ہے جو ماضی میں فلمیں پروڈیوس کرنے کے ساتھ ساتھ کئی فلموں میں اداکاری بھی کرچکے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ انجمن اور لکی علی کی پہلی ملاقات لاہور میں ایک شادی کے دوران ہوئی جس کے چند روز بعد ہی ان کی باقاعدہ ملاقاتیں شروع ہوگئیں اور تھوڑے ہی عرصے میں وہ ایک دوسرے کے قریب آگئے اور آخر کار انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔ اس سلسلے میں مختلف افراد نے انجمن سے رابطہ کیا ہے لیکن وہ یہ بات تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں تھیں تاہم اب شادی کی تصویر بھی سامنے آ گئی ہے۔یاد رہے کہ انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس آفیسر مبین ملک سے ہوئی تھی جنہیں 2013 میں قتل کردیا گیا تھا۔

انجمن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...