علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام

  علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور(این این آئی)اینٹی نار کوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی کر کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ بتایا گیا ہے کہ اے این ایف نے لاہور سے مسقط جانے والے مسافر رضا عباس کے پیٹ سے بھاری مقدار میں ہیروئن کے کیپسول برآمد کر لئے۔ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کوٹ عبد المالک میں ناکہ کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی دو کلو چرس برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان محمد ہمایوں اور(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

تصوف جان کا تعلق چار سدہ سے ہے۔دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ہیروئن سمگلنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...