خیبر پختونخوامیں سکیورٹی خدشات، اساتذہ کے انتخابات ستمبرتک موخر

خیبر پختونخوامیں سکیورٹی خدشات، اساتذہ کے انتخابات ستمبرتک موخر

پشاور(آن لائن)صوبائی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اساتذہ کے انتخابات جولائی کے بجائے ستمبر میں کرانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے اساتذہ تنظیموں کے انتخابات کا فیصلہ کیا ہے اساتذہ تنظیموں کے مابین انتخابات رواں سال کے جولائی میں کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے عزیز علی کو الیکشن کمیشن بھی نامزدکیا تھا تاہم بعض ناگزیر وجوہات کے باعث انتخابات شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب جولائی کے بجائے ستمبر کے آخری ہفتے میں انتخابات(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

ہو نگے۔ اس حوالے سے اساتذہ تنظیموں کو بھی آگاہ کردیا ہے اس سے قبل دو بار انتخابی شیڈول تبدیل کیا گیا تھا انتخابی شیڈول میں توسیع سے اساتذہ تنظیموں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے مزید وقت بھی مل جائے گا تاہم بعض اساتذہ تنظیموں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اس وقت صوبے میں سینکڑوں اساتذہ تنظیمیں ہیں۔

سیکیورٹی خدشات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...