پہلی بار بجٹ کی مساوی تقسیم،جنوبی پنجاب میں نئے ہسپتال بنائیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد

پہلی بار بجٹ کی مساوی تقسیم،جنوبی پنجاب میں نئے ہسپتال بنائیں گے،ڈاکٹر ...

ملتان (وقائع نگار) صوبائی وزیر صحت پنجاب  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا پنجاب رائیونڈ  تک محدود تھا، سابق حکومت نے جاتے جاتے سو ارب روپے کے ڈس آنر چیک تحفے میں دیے،اب جنوبی پنجاب کا بجٹ اورنج ٹرینوں پر نہیں صرف جنوبی پنجاب پر لگے،صحت کا بجٹ بڑھایا ہے،جنوبی پنجاب میں نئے ہسپتال بنائیں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے چھٹے سینڈیکیٹ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے صحت کے کئی منصوبے ادھورے چھوڑ دئیے جن کو مکمل کریں گے اور نئے ہسپتالوں کا جال بچھائیں گے،سابقہ حکومت نے اورنج ٹرینوں پر پیسہ ضائع کیا تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے لئے صحت کا دو سو اسی ارب روپئے کا بجٹ رکھا ہے جس میں سے پینتالیس ارب روپئے سے زائد کا بجٹ ترقیاتی کاموں کا ہے،جنوبی پنجاب میں مدر اینڈ ہیلتھ کئیر کے تین نئے ہسپتال بنا رہے ہیں،جبکہ نشتر ٹو سمیت شیخ زائد ہسپتال فیز ٹو کے منصوبوں کے لئے بھی پیسے رکھے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے درخواست کرتی ہوں کہ محکمہ صحت کے کرپٹ افسران کو حکم امتناعی  نہ دیا جائے،اس مرتبہ پہلی بار بجٹ کی مساوی تقسیم کی گئی ہے اور جنوبی پنجاب کا بجٹ صرف جنوبی پنجاب ہی کے لئے استعمال ہو گا،جنوبی پنجاب میں 6 نئے ہسپتال بنائیں گے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ کسی سرکاری ہسپتال کو نجی تحویل میں نہیں دیا جائے گا جبکہ ہیلتھ کارڈ جولائی کے آخر تک آَٹھ لاکھ سے زائد افراد میں بانٹ دئیے جائیں گے جبکہ اب تک انصاف صحت کارڈ سے چار ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں،ہم نے گیارہ ہزار نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے ہیں،اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں کبھی ڈاکٹرز بھرتی نہیں ہوئے،چوبیس سو بائیس بنیادی مراکز صحت کو چوبیس گھنٹے فعال کرنے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں،ہسپتالوں میں دوائیوں کے لئے بجٹ فراہم کیا تھا ڈاکٹرز نجی فارماسوٹیکل کمپنیوں سے مراعات کے چکر میں ہسپتال میں موجود ادویات نہیں لکھتے،اس سے قبل سینڈیکیٹ اجلاس کی صدارت کرتیہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتیس نکاتی ایجنڈے میں سے بیشتر کی منظوری دیتے ہوئے ہسپتال کے آوٹ ڈور کو ایک ہفتے کے اندر ائیر کنڈیشنڈ کرنے،پیرا میڈیکل اسکول کو اپ گریڈ کر کے کالج کا درجہ دینے کے احکامات جاری کئے،جبکہ ہسپتال میں ادویات کی ہر وقت موجودگی کی ہدایات کی،جبکہ نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کا یونیورسٹی کے ساتھ الحاق سمیت اجلاس میں نشتر یونیورسٹی و ہسپتال برن یونٹ کے متعدد نئے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

یاسمین راشد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...