ادویات قیمتوں میں 15 سے 30 فیصد کمی کا فیصلہ

ادویات قیمتوں میں 15 سے 30 فیصد کمی کا فیصلہ

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 15 سے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

30فیصد تک کمی کا فیصلہ کر لیا گیا، احکامات فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو احکامات جاری کئے کہ 89میٹرک ادویات کی قیمتوں میں 15فیصد اور ڈرگ پالیسی 2015 کے تحت ایجاد شدہ 89 ادویات کی قیمت میں 30فیصد تک کمی کی جائے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام کی جانب سے فارما سیوٹیکل کمپنیز کو کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔

کمی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...