ملتان‘ تیسرا پرائیویٹ میڈیکل کالج بنانیکی  تیاریاں شروع‘ آئندہ سال کام مکمل ہونیکا امکان

ملتان‘ تیسرا پرائیویٹ میڈیکل کالج بنانیکی  تیاریاں شروع‘ آئندہ سال کام ...

ملتان(وقائع نگار) ملتان میں نجی شعبہ میں تیسرے  میڈیکل کالج کے قیام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔جس کا باقاعدہ نام ابھی رکھا جانا ہے۔واضح رہے مذکورہ میڈیکل کالج کی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

 تعمیر کے بعد اسکو پی ایم ڈی سی منظور کروانا ہے۔جس کے لئے  اقدامات شروع ہوگئے ہیں۔ ان تمام معاملات کو حل کرنے کیلئے  نشتر میڈیکل کالج ملتان کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سمیع اختر  کی ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طور پر خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔بتایا جارہا ہے مجموعی طور اس وقت ملتان میں دو میڈیکل کالج بختاور آمین اور ایم ایم ڈی سی فعال ہیں۔جبکہ تیسرا میڈیکل کالج اگلے سال تک فعال ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

امکان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...