ہائیکورٹ‘ آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے4 ڈویژن‘ 9 سنگل بینچز تشکیل

ہائیکورٹ‘ آج سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے4 ڈویژن‘ 9 سنگل بینچز تشکیل

 ملتان (خبر نگار خصوصی)  ہائیکورٹ ملتان بینچ کیلئے آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے جاری روسٹر کے مطابق 4 ڈویثرن اور 9 سنگل بینچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ مذکورہ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

روسٹر 29 جون تک نافذالعمل رہے گا۔ اس ضمن میں جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویثرن بینچ جسٹس چوہدری محمد مسعود جہانگیر اور جسٹس مزمل اختر شبیر، دوسرا ڈویثرن بینچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، تیسرا ڈویثرن بینچ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ، چوتھا ڈویثرن بینچ جسٹس مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل ہے جبکہ 9 سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ جسٹس شکیل الرحمٰن خان بھی شامل ہیں۔

تشکیل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...