جناح ایکسپریس میں آگ‘ تحقیقات کیلئے  ڈویژنل افسروں کی سطح پر انکوائری کمیٹی بنانیکا فیصلہ

جناح ایکسپریس میں آگ‘ تحقیقات کیلئے  ڈویژنل افسروں کی سطح پر انکوائری ...

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد داؤد پوتا نے جناح ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈویڑنل افسران کی سطح پر انکوائری کمیٹی تشکیل(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

 دینے کا فیصلہ کیا ہے،بتایا گیا ہے کہ ڈویژنل ٹرانسپوٹیشن افسر ریلوے ملتان طاہر مسعود مروت،ڈویژنل مکینیکل افسر رانا عمران،اور ڈویژنل اسسٹنٹ انجینئر(آر۔ ٹی۔ ایل) ریلوے ضیاء جاوید پر مشتمل انکوائری کمیٹی جلد ہی اپنی تحقیقات شروع کرے گی،واضح رہے کہ18جون کو راولپنڈی سے کراچی جانے والی 32ڈاون جناح ایکسپریس جب ساہیوال کراس کرکے ہڑپہ کے قریب پہنچی تو اس کی ڈائننگ کار نمبر1153میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس  سے ڈائننگ کار خاکستر ہوگئی،ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ ڈائننگ کار کے کچن میں موجود گیس سلنڈر کے لیک ہونے کے باعث لگی تھی۔

آگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...