وہاڑی‘ 30 جون تک اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق‘ کھاتے داروں کو حتمی ڈیڈ لائن
وہاڑی(بیورورپورٹ، نامہ نگار)اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر وہاڑی سمیت ضلع بھر میں ہفتہ اور اتوار کے روز تمام بینک کھلے رہے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام شیڈولڈ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے کھاتہ داران کیلئے اپنے اکاونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کر دی اور ہدایت کی ہے کہ مقررہ مدت تک بائیو میٹرک تصدیق نہ کروانے والوں کے اکاونٹس معطل کر دیئے جائیں گے اور ان کھاتوں کے ذریعے اس وقت تک لین دین نہیں کر سکیں گے جب تک متعلقہ بینک کھاتہ دار اپنے اصل کمپیوٹر ائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ متعلقہ بینک کی کسی بھی نزدیکی برانچ میں جا کر اپنی بائیومیٹرک تصدیق نہیں کروا لیتا، بینک دولت پاکستان کے زرائع کے مطابق اس ضمن میں تمام شیڈولڈ بینکوں اور کمرشل مالیاتی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فرداً فرداً اپنے بینک کھاتہ داران جنہوں نے ابھی تک اپنے بینک اکاونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائی کو بذریعہ ایس ایم ایس اور اخبار اشتہار مطلع کریں کہ وہ ہر صورت اپنی بائیو میٹرک تصدیق 30 جون تک کروالیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، دوسری جانب تمام بینکوں نے اپنے کھاتہ داران کی سہولت کے لئے اپنی اپنی برانچز میں سپیشل ویریفیکیشن کاونٹر قائم کر دیئے ہیں۔
ڈیڈ لائن