پی ایم اے وفد کی وزیر صحت سے ملاقات‘ ایم ٹی آئی ایکٹ پر تبادلہ خیال

 پی ایم اے وفد کی وزیر صحت سے ملاقات‘ ایم ٹی آئی ایکٹ پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشین ملتان کا وفد صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی زیرقیادت سرکٹ ہاوس میں صوبائی وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)


 سے ملاقات کی اور انہیں ایم ٹی آئی ایکٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا اور اس ایکٹ میں مثبت تبدیلیوں بارے اپنی تجاویز پیش کیں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کو ماننے کا مطالبہ کیا۔وفد نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی بل اسمبلی کے گلے سسیشن میں منظور کرایا جائے۔نشتر ہسپتال میں پہلے سے منظور شدہ نوزائیدہ بچگان یونٹ ہیپاٹاییٹس فلٹر کلینک، کارڈیالوجی وارڈ   میں کیتھ لیب فوری شروع کرایا جائے۔تمام آؤٹ ڈورز کو اییرکنڈیشنڈ کیا جائے۔نشتر انسٹیٹ اوٹ آف ڈینٹسٹری کو نشتر یونیورسٹی سے الحاق کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے، نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی اور کارڈیالوجی ہسپتال کی ایمرجنسی جلد توسیع کرائی جائے۔پنجاب کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم سی پی ایس ٹرینگ پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے۔تمام مرد و خواتین  ایف سی پی ایس ڈاکٹرز کی بطور سینیر رجسٹرار اور ڈینٹل ڈاکٹرز کی پرموشن جلد کی جائے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کو نئی تعمیر شدہ عمارت میں جلد شفٹ کرایا جائے، نشتر ٹو پراجیکٹ کی تعمیر کا آغاز کیا جائے اور تمام سینیر رجسٹرارز کو اسسٹنٹ پروفیسر ترقی دی جائے۔نشتر میں سلیکٹ ھونے والے تمام ایس آرز، ایم او، اور وومن میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کے آڈرز جاری کیے جاییں اور نشتر کی  تمام ٹیچنگ خالی اسامیوں کو مشتہر کر کے ان کے انٹرویو کرائے جاییں۔ وزیر صحت نے وفد کے تمام مطالبات پر جلد عمل درامد کی یقین دہائی کرائی۔ وفد میں شامل ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ڈاکٹر ظفر اقبال ملک ڈاکٹر فرحان خان ڈاکٹر امجد باری موجود تھے۔جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ہفتہ کی شب ملتان پہنچیں۔جس کے بعد انہوں نے رات سرکٹ ہاوس ملتان میں قیام کیا۔اور سیاسی قائدین سے ملاقاتیں کیں۔اس دوران انکی  موجودگی کی وجہ سے شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ رہا۔سرکاری ملازمین اتوار کے روز چھٹی ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی پر موجود رہے۔علاوہ  ازیں  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر راشد یاسمین کا نشتر ہسپتال دورہ کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے انکو گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک ڈاکٹرز اور دیگر انتظامی افسر موجود تھے۔جنہوں صوبائی منسٹر کو خوش آمدید کہا۔
ملاقات