نرس کا تبادلہ‘ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی‘ ایم ایس آمنے سامنے

نرس کا تبادلہ‘ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی‘ ایم ایس آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ہسپتال کی نرس کا تبادلہ کرنے پر ایم ایس سے تنازعہ کھڑا ہوگیا سفارشی نے نرس کو بچانے کیلئے نشتر ہسپتال کے ایم ایس کے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)


 قریبی دوستوں کا سہارا لینا شروع کردیا۔جبکہ ایم ایس نرس کا تبادلہ روکنے پر بضد ہے۔اس بارے میں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا نے کچھ روز قبل یورالوجی او ٹی کی ہیڈ نرس ثوبیہ کا تبادلہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر طارق جمیل کے کہنا پر نشتر نرسنگ سکول کردیا۔جسکا علم ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کو ہوگیا۔انہوں نے ثوبیہ ہیڈ نرس کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کیا۔اور اس پر برہمی کا اظہار کیا۔یہاں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہیڈ نرس کے سفارشی ڈاکٹر طارق جمیل نے ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کا غصہ رام کرنے کیلئے انکے دوستوں سے شفارش کروائی۔مگر ڈاکٹر عاشق ملک اس بات پر بضد ہیں کہ اگر یہ نرس نرسنگ سکول میں ڈیوٹی کریں گی۔تو یہ اپنی چھٹی اور اے سی آر بھی وی سی سے لکھوائے گی۔میرے پاس پھر آئندہ نہیں گی۔جبکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی تو یہی چاہتے ہیں کہ نرس نرسنگ سکول میں اجائے۔نشتر انتظامیہ کے مطابق نرس کا تبادلہ ضرور ہواہے مگر وی سی اور ایم ایس کے مابین کسی قسم کا تنازعہ  ہونے کی بات غلط ہے۔
نرس تبادلہ