11کے و ی لائنیں موت کا نشان‘رواں ماہ 7لائن مین کرنٹ سے جاں بحق

11کے و ی لائنیں موت کا نشان‘رواں ماہ 7لائن مین کرنٹ سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)11کے وی لائنیں موت کا نشان بن گئیں۔ رواں ماہ بجلی کمپنیوں کے 7لائن مین دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے ابتدائی 22روز میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سات لائن مین کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ بجلی کمپنیوں کے یہ لائن مین 11kv لائنوں پر کرنٹ لگنے سے موت کے منہ میں گئے ہیں۔ تمام تر حفاظتی اقدامات (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

کے دعووں کے باوجود لائن مینوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں روکا جاسکا ہے۔ لائن مینوں کی ہلاکت پر ملازمین کی نمائندہ سی بی اے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان نے چند روز میں لائن مینوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے نام خط میں کہا ہے کہ سب ڈویژنل آفیسرز کو سیفٹی ریگولیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں۔ ہلاکتوں کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے۔ یکم جون 2019ء سے 22جون 2019ء تک سات لائن مینوں کی ہلاکت بہت بڑا سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بجلی کمپنیوں کے 50سے زائد لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
جاں بحق