پسند کی شادی پر جھگڑا‘ آٹھ افراد  کیخلاف مقدمہ‘ دو ملزم جیل منتقل 

  پسند کی شادی پر جھگڑا‘ آٹھ افراد  کیخلاف مقدمہ‘ دو ملزم جیل منتقل 

ملتان (وقائع نگار)پولیس تھانہ چہلیک نے  ملتان میں پسند کی شادی کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔جن میں سے دو ملزمان(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

 کو مقامی پولیس جیل بھیجوا دیا ہے۔واضح رہے   ضلع کچہری میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی شمشاد بی بی نے عدالت میں پیش ہوکر شوہر طارق کے ساتھ جانے کا بیان دیا۔جس پر لڑکی کے ورثاء  اور لڑکے کے رشتہ داروں سیف الملوک،غلام یاسین، سمیرا ثناء، میں جھگڑا ہو گیا اور وہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔لڑائی کے دوران خواتین کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔کچہری سیکیورٹی اہلکار اور پولیس تھانہ چہلیک موقع پر پہنچ گئی۔اور لڑائی جھگڑا کرنے والی خواتین پر  پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا تھا۔

شادی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...