کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق‘ خاتون کی خودکشی

کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق‘ خاتون کی خودکشی

رحیم یارخان (بیورورپورٹ)نامعلوم تیزرفتارگاڑی نے 40سالہ موٹرسائیکل سوار کچل ڈالا زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر جاں بحق نامعلوم گاڑی ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ماچھکہ کارہائشی 40سالہ جمشید علی اپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے اسے کچل ڈالا جس سے40سالہ جمشید زخموں کی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ نامعلوم گاڑی ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرارہوگیا۔ دریں اثناء چولستانی علاقہ کی رہائشی اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے والی35سالہ سنتو جی نے سسرالیوں کے جھگڑالو رویے کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑا ہوا کالا پتھر مشروب میں ملا کر پی لیا جس سے 35سالہ سنتو جی کی موت واقع ہوگئی بعد ازاں برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے واقع کی پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر 35سالہ سنتو کی نعش قبضہ میں لے کر واقع کی تحقیقات شروع کردی۔

حادثہ‘ خودکشی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...