سمیجہ آباد‘ تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ مافیا مشتعل‘ شہری پر وحشیانہ تشدد

  سمیجہ آباد‘ تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ مافیا مشتعل‘ شہری پر وحشیانہ تشدد

ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمیجہ آباد کپڑا مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رنجش پر تجاوزات مافیا نے شہری پر تشددکی انتہا کردی، اغوا کرنے کی کوشش ایک لاکھ 80ہزار روپے چھین لئے،گاڑی کو بھی نقصان، اہلیان علاقہ کا شہری پر تشدد و اغوا کی کوشش کے خلاف احتجاج،سمیجہ آباد نمبر 1کے علاقہ محمدی محلہ کپڑا مارکیٹ کے رہائشی حاجی سراج دین نے ضلعی انتظامیہ ملتان کو دی گئی درخواست میں اپنے موقف میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ سمیجہ آباد نمبر 1محمدی محلہ میں رہائش پذیر (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

ہے جہاں پر کپڑا مارکیٹ بھی ہے لیکن اس کپڑا مارکیٹ میں تاجروں نے چار چار فٹ آگے غیر قانونی طور پر پٹھے لگاکر تجاوزات قائم کردی ہیں جس کی وجہ سے مجھ سمیت مکینوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ علاقہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا تو سمیجہ آباد نمبر 1کپڑا مارکیٹ کے تجاوزات مافیا سہیل، عمران، سجاد، اعجاز، شاہد، وقاص، عمران کوڈو، زیشان، سلیم تیل والہ، عارف وغیرہ نے میری طرف سے کمشنر ملتان کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لئے دی گئی درخواست کی رنجش پر مجھے گھر جاتے ہو ئے نہ صرف شدید تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ میری جیب سے ایک لاکھ 80ہزار روپے بھی زبردستی نکال لئے اور مجھے اغوا کرنے کی بھی کوشش کی بلکہ میری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرکے میری رقم کی برآمدگی کرائی جائے۔ 

شہری تشدد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...