حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر عمل  پیرا‘ سابق صوبائی وزیراحمد یار ہنجرا

حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر عمل  پیرا‘ سابق صوبائی وزیراحمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ  حکومتی بنچوں سے حکومت مخالف آوازیں 

.(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

 بلند ہونے کا مطلب حکومتی اراکین بھی اپنی حکومت سے نالاں ہوچکے ہیں، 10ماہ میں قرضے 28 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے اور مہنگائی دوگنی ہو گئی ہے، ملکی تاریخ میں اتنے کم عرصے میں افراط زر میں اتنا زیادہ اضافہ کبھی نہیں ہوا،حکومت کے پاس اس کا کوئی روڈ میپ نہیں،گھر کی آمدن وہی ہے اور اخراجات 18 فی صد بڑھ گئے ہیں، نیازی حکومت کو جانے سے اب کوئی نہیں روک سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، ثابت ہوا کہ حکومتی اخراجات میں بھینیسیں اور گاڑیاں بیچنے سے کمی نہیں آسکتی،ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اگلے مالی سال میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد پر ہو گی،انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اسٹیٹ انفلیشن میں داخل ہوچکا،  عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئیں یہاں بڑھا دی گئیں،حکومت غریب مکاؤ پالیسی عمل پیرا ہے، ضروری اشیاء کی چیزوں آٹا،گھی،چینی دالیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔

احمد یار ہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...