معذور اور بزرگ افراد کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ‘ کام شروع

معذور اور بزرگ افراد کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ‘ کام شروع

وہاڑی(بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی)حکومت نے بزرگ اورمعذور افراد کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پیش کردہ تجویز میں کہاگیا ہے کہ سینئر سٹیزن اور معذور افراد کو2ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ ماہانہ وظیفہ دینے کی سکیم پہلے مرحلے میں پنجاب میں شروع کی جائے گی۔سینئر سٹیزن اور معذور افراد کا ڈیٹا اکٹھے کرنے کا کام آخری مراحل میں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

ہے۔سینئر سٹیزن اور معذور افراد کو ماہانہ وظیفے کے لئے اے ٹی ایم کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کام کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹیمیں کوشاں ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...