ملک کو آئی ایم ایف کے ذریعے یہودی لابی میں شامل کیا جا رہا،رضا ربانی

ملک کو آئی ایم ایف کے ذریعے یہودی لابی میں شامل کیا جا رہا،رضا ربانی

کراچی(صباح نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ بجٹ کے ذریعے پاکستان کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، ملک کو عوام دوست بجٹ کی ضرورت تھی تاہم عوام دشمن بجٹ دیا گیا ہے،پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی اہم ایف)کے ذریعے یہودی لابی میں شامل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مزدور کش بجٹ کے ذریعے کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان کو غیر ملکی قوتوں کا غلام بنایا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک آگے کیا شرائط لگائیں گے اس حکومت نے قوم کو نہیں بتایا، حکومت نے امریکی سامراج کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی آسامیاں خالی ہیں پر وزیراعظم عمران خان اپنی انا کی وجہ سے اپوزیشن سے بات نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت 45دن کے اندر الیکشن کمیشن کو مکمل کردینا چاہئے تھا۔رضا ربانی نے کہا کہ ان کی انا کی وجہ سے نامکمل الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کیے۔انہوں نے کہا کہ ادھورے الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے سیکیورٹی کے لیے فوج طلب کی۔رضا ربانی نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر الیکشن کمیشن کے عملے کے علاوہ کسی کو نہیں ہونا چاہئے۔ 

رضا ربانی

مزید : صفحہ آخر


loading...