حکومت نے راتوں رات چینی،سیمنٹ کی قیمتیں بڑھاکر مافیا کو خوش کیا،سراج الحق

    حکومت نے راتوں رات چینی،سیمنٹ کی قیمتیں بڑھاکر مافیا کو خوش کیا،سراج ...

  فیصل آباد(سٹی رپورٹر، آئی این پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ملکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔ حکومت نے راتوں رات چینی اور سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر کے شوگر اور سیمنٹ مافیا کو خوش کیا۔ جماعت اسلامی 30 جون کو کراچی کے ملین مارچ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ جماعت اسلامی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔ پاکستان کے عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔مدینہ کی ریاست کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مہنگائی سے نجات دینے کے بجائے 1100 سینما گھرتعمیر کرنے کا اعلان کیاہے۔ ملک کا کسان اور مزدور رو رہاہے۔ بھارت نے اپنے کسانوں کو بجلی، تیل، کھاد اور زرعی ادویات پر سبسڈی دی جبکہ ہماری حکومتوں نے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ آج ملک کا کسان اور مزدور بھوکا سونے پر مجبور ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے گھنٹہ گھر چوک میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عوامی مار چ سے لیاقت بلوچ، جاوید قصوری اور عظیم رندھاوا نے بھی خطاب کیا۔سینیٹر سراج الحق نے فیصل آباد کے تاجروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان تاجروں نے چھوئی انڈسٹری اور گھریلو دستکاریوں کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا مگر حکومتی اقدامات اور ٹیکسوں کی بھر ماور نے انڈسٹری کو تباہ کردیاہے۔ آج کراچی، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد کے تاجر ہاتھ پر ہاتھ دھرے رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر کی قیمت میں بے پناہ اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی نے ملکی معیشت کو ڈبو دیاہے۔امیرجماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں 8 ارب ڈالر قرضہ لیا تھا نون لیگ نے 15ارب ڈالر لیا۔ پاکستان ہر سال 50فیصد سے زیادہ قرضہ سود کی مد میں ادا کر رہا ہے پی ٹی آئی حکو مت نے 8ماہ میں ان دونوں سے زیادہ قرضہ لیا 5 عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد نقصان پہ نقصان کیا حکومت نے کھیلوں سرجری کے سا مان سمیت کسا نون پر بھی ٹیکس لگا دیا پہلی حکو متیں مختلف اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دیتی تھیں موجودہ حکو مت نے وہ بھی چھین ہر شہری بجٹ پر رو رہا ہے وزیر اعظم 17ہزار میں ایک چھوٹے گھر کا بجٹ بنا کر دکھا ئیں لی۔ آئی ایم ایف کا پیش کردہ بجٹ پاس نہیں ہو نے دیں گے، حکو مت کو بجٹ واپس لینے پر مجبور کر دیں گے آئی ایم ایف وہ ادارہ جو پاکستان کو کسی بھی صورت میں معاشی طور پر مضبوط نہیں دیکھنا چا ہتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو 50لاکھ گھر دینے کا جھوٹا وعدہ کر کے چور دروازے سے اقتدار میں آئے اب کہہ رہے ہیں اس کام کو 10سے 15سال لگیں گے انہوں نے کہا کہ50لاکھ سے زا ئد نوجوان ڈگریاں لیکر بے روزگا ر پھر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں تا جروں کو سلام پیش کر تا ہوں جنہوں نے مکمل طور پر بجٹ مسترد کر کے مزدوروں کا ساتھ دیا اس وقت درآمدات 57ارب ڈالر ہیں اور برآمدات 23ارب ڈالر حکومت نے صرف ایک رات میں چینی مہنگی کر کے مختلف شوگر مل مالکان کو اربوں روپے کا فا ئدہ پہنچا یا انہوں نے کہا کہ میرے پاس وقت کم ہے ورنہ بتا تا کہ کس شوگر مل کو کتنا فا ئدہ پہنچا یا گیا ہمارے پاس متبا دل معا شی نظام موجود ہے ایسا نظام لا ئیں گے کہ پاکستان میں سب کو مفت تعلیم ملے گی موقعہ ملا تو پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا فیصلہ ہے کہ وہ کسی جماعت کا حصہ نہیں بنے گی۔ 

سراج الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...