پی پی امیدوار کی گرفتاری منظم دھاندلی کی حکومتی سازش ہے،نیئر بخاری

پی پی امیدوار کی گرفتاری منظم دھاندلی کی حکومتی سازش ہے،نیئر بخاری

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیئر حسین بخاری نے جنوبی وزیرستان میں پارٹی امید وار عمران مخلص وزیر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمران مخلص وزیر کو فی الفور رہا کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی پی پی امیدوار کی گرفتاری منظم دھاندلی کی حکومتی سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاستی و سرکاری زور پر منعقدہ انتخابات کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ ضم شدہ اضلاع میں 25جولائی 2018 کی تاریخ دہرانے کے نتائج انتہائی خطرناک ہونگے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں انتقامی کاروائیوں سے باز رہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کو آزادانہ سیاسی میدان فراہمی میں رکاوٹ بننا انتہائی افسوسناک قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن قانون کے تحت آزادانہ انتخابات منعقد کرانے کی ذمہ داری پوری کرے۔

نیئر بخاری

مزید : صفحہ آخر


loading...