پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ سے پورا خطہ محفوظ ہو گیا،چودھری سرور

  پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ سے پورا خطہ محفوظ ہو گیا،چودھری سرور

لاہور(این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی منزل سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں،دوست ممالک کے تعاون سے ملک میں سماجی بہبود اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے اور اقتصادی ترقی کے لئے خطے میں امن و استحکام اورباہمی تعاون کو ہر سطح پر فروغ دینے کی پالیسوں پر عمل پیرا ہیں۔یہ بات انہوں نے گورنرہاؤس میں جاپان کے سفیر کنوور مسووڈا سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر حکومت کی ترجیحات اور عوامی خوشحالی اور قومی ترقی کے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے لئے صنعتی و تجارتی شعبوں کے لئے خاطر خواہ سہولیات فراہم کی ہیں جس کی وجہ سے عالمی ادارے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرکے نہ صرف قومی سلامتی کے تقاضے پورے کئے بلکہ خطے میں امن قائم کرنے میں مدد دی۔ پاکستان میں جاپان کے اداروں کی معاونت سے جاری منصوبے بھی دوستی اور تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہیں، پاکستان اور جاپان کے دیرپا تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر کنوور مسووڈا نے معاشی ترقی اور سفارت سطح پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ جاپان امن اور ترقی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس سلسلے جاپان کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

گورنر پنجاب

سرگودھا(بیورو رپورٹ) گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورنے کہاکہ قیام پاکستان میں مہاجرین نے اپنے جان ومال کی قربانیوں کی تاریخ رقم کی اورملک پاکستان سے اپنی محبت، ایثارکاثبوت دیا۔ان کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔یہ لوگ وطن خداداد کی ترقی میں بھی اپناکلیدی کرداراداکررہے ہیں۔اصل خدمت انسانیت کی فلاح ہے اوریہ ابدی نجات کاذریعہ ہے۔ان خیالات کااظہرانہوں نے اپنے دورہ سرگودہاکے دوران مقامی تقریب ہال میں آفاق انبالہ آرائیں فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فیملی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پربیگم گورنرپنجاب محترمہ پروین سرور،پروگرام آرگنائزرانتظارقیصر، تنظیم آرائیاں کے عہدیداران میں محمداکرم عامر،حامدیاسین،محمدارحم،خرم شہزاد،جمیل اخترثانی،عثمان منظور،صائمہ ذوالفقار،سراج دین اورآرائیں خاندانوں کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔گورنرپنجاب نے کہاکہ اقتصادی حالات انتہائی کمزورہیں۔حکومت کومشکل فیصلے کرناپڑرہے ہیں، قوم کومہنگائی کے جس طوفان کاسامناہے جلدہی یہ چھٹ جائے گا۔قوم کوآپس میں اتحادویگانگت کوفروغ دیناہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم گورنرپنجاب محترمہ پروین سرورنے خواتین پرزوردیاکہ وہ آرائیں خاندان کے ساتھ ساتھ دیگرخاندانوں کی خواتین کوہنروفن سے آراستہ کریں تاکہ وہ زندگی کے کٹھن رستوں کوآسانی سے پارکرسکیں۔

مہاجرین محبت

مزید : صفحہ آخر


loading...