نواز شریف کا بیا نیہ ہی مسلم لیگ (ن) کا بیا نیہ،رانا ثنا اللہ

  نواز شریف کا بیا نیہ ہی مسلم لیگ (ن) کا بیا نیہ،رانا ثنا اللہ

فیصل آباد(آئی این پی)سا بق صوبا ئی وزیر قانون را نا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیا نیہ ہی مسلم لیگ نون کا بیا نیہ ہے مرکزی نا ئب صدر مریم نوازنے ذاتی حیثیت میں کہا تھا میثاق معیشت نہیں ہو نا چا ہیے تا کہ چور دروازے سے حکو مت میں آنے والوں کو پتہ چلے کہ اقتدار پھولوں کا بستر نہیں کا نٹو کی سیج ہے تمام فیصلے با ہمی مشاورت سے کیے جا تے ہیں وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جیل میں میاں نواز شریف کو انتقا می کاروائیوں کا نشا نہ بنایا جا رہا ہے انہیں بیماری کی حالت میں مناسب سہولیات نہیں دی جا رہی جیل میں انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت وقت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی مرکزی نا ئب صدر مریم نواز نے اپنے تحفظات اظہار کیا یہ انکا بنیادی حق ہے با جی فردوس کیوں تڑپ رہی ہیں شریف فیملی میں دراڑیں ڈا لنے کی کو ئی کوشش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔

رانا ثنا اللہ

مزید : صفحہ آخر


loading...