فیصل آباد، مشتعل دکاندار نے مہمان آئے بچے کو زندہ جلا دیا، حالت تشویشناک
فیصل آباد(آن لائن)بچوں کیساتھ جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے مشتعل دکاندار نے ہمسائے میں مہمان آئے بچے کو زندہ جلا دیا، تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل، پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرکے اسکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی، بتایا گیا ہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ مائی مستانی پر 380گ ب کا رہائشی گیارہ سالہ افتخار ولد ثمیر علی اپنی شادی شدہ بہن رخسانہ کے گھر ملنے کیلئے آیا ہوا تھا جہاں پر ہمسائے میں رہائش پذیر دکاندار کے بچے اس سے جھگڑ پڑے جس کی رنجش پر مائی مستانی پر جلیبیوں کی دکان پر بیٹھے دکاندار آصف نے کپڑے کے گولہ پر پٹرول چھڑک کر اس کے اوپر آگ لگاکر پھینک دیا، جس سے نو عمر لڑکا بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
زندہ جلا دیا