وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا ہ شوکت علی یوسفزئی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا ہ شوکت علی ...

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت علی یوسفزئی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تعزیت

مزید : صفحہ آخر


loading...