اچھی کارکردگی کے حامل سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی) اچھی کارکردگی کے حامل سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا فیصلہ‘چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی زیر صدارت ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس 28 جون کو طلب۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں تعینات پربیشن پریڈ والے سول ججز کو کنفرم کرنے کی منظوری دی جائیگی، اجلاس میں جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی، جسٹس امین الدین خان سمیت انتظامی کمیٹی میں شامل دیگرججزشریک ہوں گے، اجلاس میں 3 سال سے تعینات سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اچھی کارکردگی کے حامل پربیشن پریڈوالے ججز کو ریگولر کرنے اور انہیں درجہ اول کے اختیارات دینے منظوری بھی دی جائیگی، اجلاس میں دیگر انتظامی امور بھی زیرِغورآئیں گے
ججز اختیارات